سبق نمبر 3 یسوع مسیح روح القدس سے معمور

Mark Waseem

“متی23:4۔25 ”اور یسوع تمام گلیل میں پھرتا رہا اور اُن کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوش خبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔ اور اُس کی شہرت تمام سوریہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بیماروں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اور تکلیفوں میں گرفتار تھے اور اُن کو جن میں بدروحیں تھیں اور مرگی والوں اور مفلوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچھا کیا۔اور گلیل اوردِکَپُلس اور یروشلیم اور یہودیہ اور یردن کے پار سے بڑی بِھیڑ اُس کے پیچھے ہولی۔

”مرقس 53:6۔56 ”اور وہ پارجاکرگنیسرت کے علاقہ میں پہنچے اور کشتی گھاٹ پر لگائی۔ اور جب کشتی پر سے اُترے تو فی الفور لوگ اُسے پہچان کر اُس سارے علاقہ میں چاروں طرف دوڑے اور بیماروں کو چارپائیوں پر ڈال کر جہاں کہیں سنا کہ وہ ہے وہاں لئے پھرے۔ اور وہ گائوں، شہروں اور بستیوں میں جہاں کہیں جاتا تھا لوگ بیماروں کو بازاروں میں رکھ کر اُس کی منت کرتے تھے کہ وہ صرف اُس کی پوشاک کا کنارہ چھو لیں اور جتنے اُسے چھوتے تھے شفاپاتے تھے۔” “