گزشتہ سبق میں ہم نے سیکھا کہ خداوند یسوع مسیح نے کس طرح ایک ایسی عورت کو جو کہ گناہ آلودہ زندگی کے باعث معاشرے کی رَد کی ہوئی عورت تھی،یسوع مسیح نے نہ صرف اُس عورت کو گناہوں سے نجات بخشی بلکہ معاشرے میں اُسے قابلِ قدر مقام بخشا۔وہ عورت جہاں یسوع مسیح کے قدموں میں بیٹھ کر آپ کے تابع فرمان شاگرد بن گئی وہاں کئی اَور لوگوں کو بھی یسوع مسیح کے قدموں میں لانے کا باعث بنی۔ اور یوں یسوع مسیح کی اس بات کو سچ کر کہ دکھایا کہ” مگر جو کوئی اُس پانی میں سے پِئے گا جو مَیں اُسے دُوں گا وہ ابد تک پیاسا نہ ہو گا بلکہ جو پانی مَیں اُسے دُوں گا وہ اُس میں ایک چشمہ بن جائے گا جو ہمیشہ کی زِندگی کے لئے جاری رہے گا۔ “(یوحنا 4 باب 14 آیت)۔
سبق 5 میں ہم سیکھیں گے کہ کس طرح یسوع مسیح نے کئی اَور عورتوں کو جو مختلف بیماریوں اور شیطان کے ہاتھوں دُکھ اُٹھا رہی تھی اُنہیں شفائے کاملہ عطا فرمائی اور شیطان کے شکنجے سے آزاد کِیا۔