گزشتہ سبق میں ہم نے سیکھا کہ خداوند یسوع مسیح نے کس طرح ایک ایسی عورت کو جو کہ اپنی گناہ آلودہ زندگی کے باعث معاشرے کی رَد کی ہوئی عورت تھی۔ یسوع مسیح نے نہ صرف اُسے گناہوں سے نجات بخشی بلکہ اُسے یہ احساس بھی دِلایا کہ نجات کی جو نعمت اُسے حاصل ہوئی ہے اُس نعمت کے بارے میں دوسروں کو بھی بتائے۔ چنانچہ وہ عورت جہاں خود یسوع مسیح کی تابع فرمان شاگرد بن گئی وہاں کئی اَور لوگوں کو بھی یسوع مسیح کے قدموں میں لانے کا باعث بنی اور یسوع مسیح کی اِس بات کو سچ کر دِکھایا کہ”جو کوئی اُس پانی میں سے پِئے گا جو مَیں اُسے دُوں گا وہ ابد تک پیاسا نہ ہو گا بلکہ جو پانی مَیں اُسے دُوں گا وہ اُس میں ایک چشمہ بن جائے گا جو ہمیشہ کی زِندگی کے لئے جاری رہے گا۔”(یوحنا 4 باب 14 آیت)۔
سبق 4 میں ہم ایسی کچھ خواتین کے بارے میں سیکھیں گے جنہیں یسوع مسیح نے نئی زندگی عطا فرمائی۔