سبق نمبر4- اخوت شکن عناصر

Mark Waseem

جس طرح محبت اور پیار کا جذبہ، باہمی تعمیرو ترقی اور بہتری کی خواہش، عافی اور برداشت کی روح اور ایثار و قربانی کی تڑپ انسانوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارہ کے رشتہ کو مضبوط کرتے ہیں ۔اِسی طرح انسان کی زندگی میں بہت سی ایسی باتیں بھی پائی جاتی ہیں جو اخوتِ انسانی کے خوبصورت رشتہ کو کمزور بلکہ پارہ پارہ کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
اِس سبق میں ہم ایسی ہی باتوں پر غور کر کے ایسے اصول اور طریقے بھی سیکھیں گے جن پر عمل کر کے معاشرے میں امن و محبت کی فضا کو مضبوط اور ناقابل تسخیربنا یا جاسکتا ہے ۔