سبق نمبر3 – حضرت ابراہیم سے کئے گئے الٰہی وعدہ کا تسلسل

Da Wood

شروع ہی سے خُدا تعالیٰ کا یہ منصوبہ تھا کہ وہ حضرت ابراہیم کے وسیلہ اقوام ِعالم کو برکت دیں۔ چنانچہ حضرت ابراہیم کی وفاداری کے نتیجہ میں خُدا تعالیٰ نے اپنے اس منصوبہ کو حضرت ابرہام پر مزید واضح کیا۔ اس حوالہ سے توریت شریف (پیدایش18:22) میں فرمانِ الٰہی یوں مرقوم ہے. ”اور تیرے وسیلہ سے زمین کی سب قومیں برکت پائینگی کیونکہ تو نے میری بات مانی۔ چنانچہ اس سبق میں ہم سیکھے گے حضرت ابراہیم سے کیا گیا یہ وعدہ کس طرح آپ کے فرزند حضرت اضحاق اور اُن کے بیٹے حضرت یعقوب کے وسیلہ سے آگے بڑھتاہے۔