خُداتعالیٰ نے حضرت ابرہام ، حضرت اضحاق اورحضرت یعقوب سے وعدہ کیا تھا کہ اُن کی نسل کے وسیلہ سے دُنیا کی ساری قومیں برکت پائیں گی۔ اور کلامِ الٰہی کے مطابق المسیح ہی وہ ہستی ہیں جن کے وسیلہ خُدا دُنیا کی تمام قوموں کو برکت دینا چاہتا تھا۔
خُدا جو برکت المسیح کے وسیلہ اقوامِ عالم کو دینا چاہتا تھا اُس کا ایک پہلو خوشحالی بھی ہے۔ چنانچہ اِس سبق میں ہم چند مثالوں کے ذریعہ یہ باتیں سیکھنے کی کوشش کریں گے۔