گزشتہ سبق میں ہم نے فروغِ احترامِ انسانیت کے تین اہم مقاصد پر غورکرتے ہوئے سیکھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ”اِنسانیت کی بقا اور تحفظ” یقینی بنے ‘ انسانوں کے مابین جذبۂ ہمدردی و باہمی تعاون اور تعمیر و ترقی کی ترویج ہوتو ہمیں سنجیدگی سے احترام انسانیت کو فروغ دینا ہو گا ۔ اَب اِس سبق میں ہم سیکھیں گے کہ انسانیت کا احترام کس قدر اہم ہے۔