گزشتہ سبق میں ہم نے سیکھا کہ تمام انسان ایک خاندان کے فرد ہوتے ہوئے ایک دوسرے کے بھائی ہیں ۔چونکہ خُدا تعالی سبھی انسانوں سے یکساں پیار کرتے ہیںاس لئے وہ چاہتے ہیں کہ انسانوں کا یہ خوبصورت بندھن اور رشتہ مضبوط اور قائم و دائم رہے۔ تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ”اخوت انسانی” کے فروغ کا آخر مقصد کیا ہے؟ چنانچہ اِس سبق میں ہم اسی سوال کا جواب جاننے کی کوشش کریں گے۔