یسوع مسیح نے انبیاء کرام کی تعلیمات اور پیش گوئیوں کے مطابق اپنے شاگردوں کو سیکھایا کہ مجھے انسان کے گناہوں کے فدیہ ک کے لیے مرنا، دفن ہونا اور تیسرے دن جی اٹھنا ہے۔ جب یسوع مسیح نے جان لیا کہ آپکی موت کا وقت قریب ہے تو آپ نے آپنے شاگردوں کے ہمراہ یروشلیم کی جانب چل پڑے تاکہ وہاں یہودی رہنماؤں اور غیر اقوام کے ہاتھوں مصلوب ہوکر خدا کی مرضی پوری کریں۔ اس سبق میں ہم یہ دیکھیں گے کہ جب یسوع مسیح یروشلیم پہنچے تو آپ کے ساتھ کیا کیا واقعات پیش آئے۔