گزشتہ اسباق میں ہم نے سیکھا کہ انسان کے خدا تعالیٰ اور دیگر انسانوں کے ساتھ تعلقات کیسے ہونے چاہئیں۔ تاہم انسان کے تعلقات صرف دیگر انسانوں اور خدا تعالیٰ تک ہی محدود نہیں بلکہ ہر روز انسان کا اپنے اردگرد پائی جانے والی دیگر اشیاء سے بھی واسطہ پڑتا ہے۔ ان میں حیوانات، پودے، معدنیات، ہوا، پانی اور دیگر قدرتی وسائل شامل ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم یہ بھی سیکھیں کہ اس قسم کی اشیاء جو ہمارے ماحول کا حصہ ہیں اُن کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں۔