توریت شریف، زبور شریف، صحائف انبیاء میں بہت سی الہامی کتابوں میں انبیاء کرام نے خداوند یسوع مسیح کی آمد سے سیکنڑوں سال قبل ہی آپ کی پیدائش، خدمت، موت، قبر سے زندہ ہونے اور اس کے بعد زندہ آسمان پر اٹھائے جانے کے بارے میں خبر دیتے رہے۔ گزشتہ اسباق میں ہم سیکھ چکے ہیں کہ کس طرح یسوع مسیح کی پیدائش انبیاء کرام کی پیشنگوئیوں کے مطابق عمل میں آئی۔ اسی طرح اُن کی تعلیمات اور قدرت والے کام بھی انبیاء کرام کی اِن پیشنگوئیوں کی تکمیل ثابت ہوئے۔
اس سبق میں ہم یہ دیکھیں گے کہ حضور المسیح اپنی موت کے بارے میں انبیاء کرام کی پیشنگوئیوں کو کس طرح نظر سے دیکھتے ہیں اور اُن کے متعلق کس ردِعمل کا اظہار کرتے ہیں۔