سبق نمبر 7- ہمارے باہمی تعلقات

Mark Waseem

کلامِ مقدس کی مرکزی تعلیم یہ ہے کہ انسان کے تعلقات خدا تعالیٰ کے ساتھ اور پھر دیگر انسانوں کے ساتھ مظبوط ہوں۔ ایک بار ایک شخص نے یسوع مسیح سے پوچھا کہ سب حکموں میں اول کون سا حکم ہے تو یسوع مسیح نے جواب میں فرمایا” خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے۔ اور تُو خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے مُحبّت رکھ۔ دُوسرا یہ ہے کہ تُو اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ۔ اِن سے بڑا اَور کوئی حُکم نہیں۔ (مرقس 12 باب 30 تا 31 آیات)- یاد رہے کہ یسوع مسیح کے نزدیک ہر انسان بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب سے دوسرے انسان کا پڑوسی سے ہے۔ اس سبق میں ہم سیکھیں گے کہ ہم کس طرح دوسرے انسانوں کے ساتھ پیار ومحبت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔