سبق نمبر 6- پاکیزہ زندگی

Mark Waseem

خدا تعالیٰ پاک ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کے لوگ بھی پاکیزہ زندگی بسر کریں۔ اس حوالے سے انجیلِ مقدس میں یوں مرقوم ہے کہ” بلکہ جِس طرح تُمہارا بُلانے والا پاک ہے اُسی طرح تُم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔ (1- پطرس 1 باب 15 آیت)- چنانچہ اس سبق میں ہم یہ سیکھیں گے کہ پاکیزہ زندگی کی اہمیت کیا ہے اور انسان کس طرح خدا تعالیٰ کے معیار کے مطابق پاکیزہ زندگی بسر کرسکتا ہے۔