سبق نمبر 5- نئی زندگی

Mark Waseem

خدا تعالیٰ نے حضرت ابرہام سے کئے ہوئے عہد کے مطابق اُن کی نسل(بنی اسرائیل)کو ملکِ کنعان میں بسایا۔اورپاکیزہ زندگی بسر کرنے کےلئے اُنہیں اپنی شریعت عطاکی۔لیکن وہ لوگ اُس کی شریعت پر عمل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اُن کی دونوں سلطنتیں تباہ ہوگئیں۔

شریعت الٰہی پر عمل میں ناکامی

یہ نہ صرف بنی اسرائیل بلکہ کل نسل انسانی کا مسئلہ ہے ۔ کوئی بھی انسان اپنی کوشش سے شریعت پر عمل پیرا نہیں ہوسکتا اور نہ خدا کے معیار کے مطابق نیک اعمال کر سکتاہے۔ آخر اس مشکل کاحل کیاہے؟ اس سبق میں اِسی سوال کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے کہ اس بے بسی کی حالت میں خدا کس طرح اِنسان کی مدد کرنے کو تھا۔