سبق نمبر 5- مالی معاملات

Mark Waseem

روز مرہ زندگی کے معاملات میں روپیہ پیسہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ تقریباً ہر دنیاوی کام پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے روپیہ پیسہ ضروری ہے۔ کلامِ مقدس میں واعظ کی میں مرقوم ہے کہ” ہنسنے کے لے لوگ ضیافت کرتے ہیں اور مے جان کو خُوش کرتی ہے اور رُوپیہ سے سب مقصد پُورے ہوتے ہیں۔(واعظ 10 باب 19 آیت)۔ اس لئے دنیا میں ہر شخص زیادہ سے زیادہ روپیہ پیسہ جمع کرنے کی دوڑ میں مصروف ہیں۔ ہمارے معاشرے میں میں اکثر لوگ تو اس مقصد کے لئے دھوکا دہی، چوری، ملاوٹ، جھوٹ اور دیگر ناجائز وسائل کو بروئے کار لانے سے بھی نہیں کتراتے۔ ایسے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ کامیاب کاروبار کے لئے اس طرح کی باتیں ضروری ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں ایماندار کے لئے دو سوال نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
اول۔ پیسہ کیسے حاصل کیا جائے؟
دوم۔ پیسے کا استعمال کیسے کیا جائے؟
اس سبق میں ہم سیکھیں گے کہ کلام مقدس اس (روپیہ پیسہ) کے بارے میں کیا تعلیم دیتا ہے۔