المسیح کا اِس دُنیا میں آنے کا حتمی مقصد یہ تھا کہ دُنیا اُن کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے نجات پائے۔ یہاں تک کےآپ کے نام کامطلب بھی یہی ہے۔جبرائیل فرشتہ نے مقدسہ مریم کے منگیتر مقدس یوسف کو پیغام دیا کہ”تُو اُس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا“ (متی21:1)اور آپ بھی اپنے بارے میں فرماتے ہیں کہ ”ابنِ آدم(المسیح) کھوئے ہوﺅں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے“(لوقا10:19)۔ اور یہ بھی کہ ”مَیں دُنیا کو مجرم ٹھہرانے نہیں بلکہ نجات دینے آیا ہوں“(یوحنا47:12)۔
چنانچہ اِس سبق میں ہم یہی سیکھیں گے کہ آپ نے کس طرح دُنیا کو نجات کی برکت سے فیض یاب کیا۔