سبق نمبر 5۔ متفرق موضوعات پر یسوع مسیح (عیسیٰ مسیح) کی تعلیمات

Mark Waseem

خداوند یسوع مسیح جس انداز سے الہٰی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک لاثانی اور منفرد تعلق اور رشتہ ہے۔ چونکہ آپ خدا تعالیٰ کو شخصی طور پر جانتے ہیں، اس لئے آپ سے بڑھ کر کوئی اور بھی علمِ الٰہی کے بھیدوں سے واقف نہیں۔

اس سبق میں ہم سیکھیں گے کہ یسوع مسیح نے (تثلیث) خدا تعالیٰ اور روح القدس اور اپنے بارے میں کیا تعلیم دی؟