سبق نمبر 4- معیاری خاندان

Mark Waseem

جب کوئی شخص یسوع مسیح کو قبول کرلیتا ہے تو اس کی زندگی میں روح القدس کی موجودگی کی بدولت اس کی طبیعت میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اب اس کی زندگی میں نفرت، حسد، بدخواہی، خود غرضی اور لڑائی جگھڑے کی جگہ محبت، حِلم، نیکی، پرہیزگاری، پاکیزگی اور خیرخواہی جیسی باتیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ روح القدس کی بدولت ایک ایماندار شخصی طور پر نیا انسان بن جاتا ہے۔ اسی طرح جب ایک خاندان مسیح کے ساتھ چلنے کا عہد کرتا ہے تو اسی قسم کی تبدیلی اس خاندان میں بھی رونما ہوتی ہے۔ جس قدر کوئی خاندان کلامِ مقدس پر غور کرتا ہے اسی قدر وہ خدا کی مرضی اور معیار کے مطابق ڈھلتا جاتا ہے۔
اس سبق میں ہم سیکھیں گے کہ کلامِ مقدس کی تعلیم کے مطابق مسیحی خاندان کا معیار اور طرزِ زندگی کیسا ہونا چاہئے۔