سبق نمبر4۔ حضرت موسیٰ اور فرعون

Mark Waseem

حضرت یوسف نے اپنے باپ اورسارے خاندان کو ملکِ مصر میں جشن کے علاقے میں آباد کر دیا۔ کچھ مُدّت کے بعد وہ بادشاہ جو حضرت یوسف پر مہربان تھا ، وفات پا گیا۔ بعد میں آنے والے بادشاہوں نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا ۔ اس سبق میں ہم دیکھیں گے کہ پھر خُدا تعالٰی نے کس طرح اُنہیں اس غلامی سے نجات دی۔ تاہم آئیے سب سے پہلے ایک نظر خُدا تعالٰی کے اُن وعدوں پر غور کریں جو اُنہوں نے حضرت ابراہیم اور اُن کی اولاد سے یکے بعد دیگرے کئے تھے۔