گزشتہ سبق میں ہم نے سیکھا ہے کہ یسوع مسیح پر روح القدس نازل ہوا اور خُدا نے خود شہادت دی کہ یہ (مسیح) میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں خوش ہوں۔ اِن آسمانی نشانات کو دیکھ کر یوحنا نبی (حضرت یحییٰ) نے خود خداوند یسوع مسیح کے بارے میں تین باتوں کا اقرار کیا۔
اول۔ یسوع مسیح دنیا کے نجات دہندہ ہیں۔
دوم۔ یسوع مسیح وہی ہستی ہیں جن کی خبر یوحنا نبی ( حضرت یحییٰ) نے خود دی تھی۔
سوم۔ یسوع مسیح خدا تعالیٰ کے بیٹے ہیں۔
اِسی طرح شیطان پر یسوع مسیح کی فتح سے یہ ثابت ہوگیا کہ یسوع مسیح ہی دنیا کو گناہ، شیطان، دکھ اور بیماری سے رہائی دلا سکتے ہیں۔ اس سبق میں ہم یہ سیکھیں گے کہ یسوع مسیح نے شیطان کے ہاتھوں طرح طرح کے دُکھ اُٹھانے والوں کو کس طرح رہائی دلائی۔