سبق نمبر 3- بنی اسرائیل کا زوال اور خدا کی وفاداری

Mark Waseem

حصہ اول

حضرت داﺅد چونکہ خُدا کے ساتھ بڑی وفاداری کے ساتھ چلتے رہے اس لئے خُدا تعالٰی نے اُنہیں بہت سرفرازی اور کامیابی عنایت کی یہاں تک کہ اُن کے زمانہ میں بنی اسرائیل کی حدود دریائے فرات سے لے کر مصر کے دریا تک پھیل چکی تھیں۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ حضرت داﺅد کے بعد آنے والے بادشاہ اور اُن کی رعایا خُدا کے ساتھ وفادار نہ رہے جس کے سبب سے بنی اسرائیل کی سلطنت زوال کا شکار ہو گئی ۔ اس سبق میں ہم یہی سیکھنے کی کوشش کریں گے کہ بنی اسرائیل کی یہ سلطنت کس طرح زوال کا شکار ہوئی۔ اورکس طرح ان ساری باتوں کے باجود خُدا اُن کے ساتھ وفادار رہا۔