اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ جب کوئی شخص یسوع مسیح کا پیروکار بن جاتا ہے تو وہ خدا کی بادشاہی کا شہری بن جاتا ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا آسمان کی بادشاہی کا شہری بننے پر ایماندار کا تعلق دنیا سے منقطع ہو جاتا ہے یا پھر قائم رہتا ہے؟ اگر قائم رہتا ہے تو کس صورت میں؟ آسمان کی بادشاہی کا شہری بننے پر ایماندار کا تعلق دنیا سے منقطع تو نہیں ہوتا تاہم اس کے لئے لازم ہو جاتا ہے کہ اب وہ اپنا پرانا طرزِ زندگی ترک کرکے نئے انداز سے زندگی بسر کرے۔ اس سبق میں ہم یہ ہی سیکھیں گے کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے ایک ایماندار کا رویہ کس طرح ہونا چاہئے ۔