گزشتہ سبق میں ہم نے سیکھا انسان اپنی کس بھی کوشش سے نہ تو اپنے گناہوں سے نجات پاسکتا ہے اور نہ ہی خدا تعالیٰ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں انسان بالکل بے بس ہے۔ چنانچہ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟
خداوند یسوع مسیح فرماتے ہیں۔
اُس نے کہا جو اِنسان سے نہِیں ہو سکتا وہ خُدا سے ہو سکتا ہے۔
(لُوقا 18 باب 27 آیت)
جس طرح ایک نومولود بچے کو اپنی خوراک اور دیگر ضروریات کے سلسلے میں اپنے والدین پر مکمل انحصار کرنا پڑتا ہے اُسی طرح نجات کے بارے میں بھی انسان کو صرف اور صرف خدا تعالیٰ پر ہی بھروسہ کرنا ہے۔ اس سبق میں ہم یہ دیکھیں گے کہ خدا تعالیٰ کس طرح انسان کی اس بے بسی میں مدد کرتا ہے۔