سبق نمبر 2, اقوامِ عالم کے لئے امن و سلامتی کی برکت

Mark Waseem

گناہ نے انسان کی زندگی کو دو طرح سے متاثر کیا۔ایک طرف خُدا تعالیٰ اور اُس کے بیچ جُدائی پیدا ہوگئی،اور دوسری جانب اُس کے دیگر انسانوں کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے۔ چنانچہ اِس صورت حال نے انسان کے امن و سلامتی کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ اَب امن و سلامتی کی بحالی اُسی صورت میں ممکن تھی کہ سب سے پہلے خُدا اور انسان کے درمیان راضی نامہ ہوتا اور پھر دوسری جانب انسانوں کی آپس میں بھی صلح قائم ہوتی۔آئیے دیکھیں کہ المسیح نے کس طرح ان دونوں پہلوﺅں پر کام کر کے انسان کے لئے امن و سلامتی کو بحال کیا۔