یسوع مسیح کو یہودی دستور کے مطابق ایک غار نما قبر میں دفن کیا گیا اور غار کے دہانے یعنی منہ پر ایک بھاری پتھر رکھ دیا گیا۔ پھر یہودیوں کی درخواست پر رومی حکومت نے یسوع مسیح کی قبر کو بمُہر کرکے اُس پر پہرہ بٹھا دیا تاکہ کوئی لاش کو اُٹھا کر نہ لے جائے۔ اس سبق میں ہم یہ دیکھیں گے کہ کیا ساری روکاوٹیں یسوع مسیح کو قبر میں بند رکھنے میں کامیاب ہوئیں۔