سبق نمبر 1- گناہ کی ابتدا اور اِس کی عالمگیری

Mark Waseem

جب تک کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ گناہ کیا ہے اور خدا تعالیٰ گناہ کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور یہ بھی کہ انسان کی زندگی پر گناہ کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تب تک وہ نجات کے مفہوم اور اہمیت کو سمجھنے سے قاصر رہتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے نزدیک گناہ کی حقیقت لُغت یعنی ڈکشنری کے ایک عام لفظ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ لہذا اس سبق میں ہم یہ سیکھیں گے کہ کلامِ مقدس کی تعلیمات کے مطابق گناہ کیا ہے اور اس کے نتائج کتنے بھیانک ہیں۔