سبق نمبر 1- نیا طرزِ حیات٫ صراطِ مستقیم

Mark Waseem

اگر کوئی بادشاہ کسی غریب یا یتیم شخص کو اپنا لے پالک بیٹا بنا لیتا ہے تو جہاں اُس کے لے پالک بیٹے کو تمام شاہی سہولیات میسر آئیں گی وہاں اُس کے لئے یہ بھی ضروری ہو جائے گا کہ وہ اپنا پُرانا طرزِ حیات ترک کرکے شاہی آداب کے مطابق نئے انداز سے زِندگی بسر کرنا سیکھے۔ بالکل اِسی طرح جب کوئی شخص یسوع مسیح پر ایمان لاتا ہے تو وہ خُدا تعالیٰ کا لے پالک بیٹا بن جاتا ہے۔ تو جہاں اُسے بہت سی الٰہی برکات حاصل ہوتی ہیں وہاں اُس کے لئے یہ لازم ہو جاتا ہے کہ اپنی پُرانی گُناہ آلودہ زِندگی کے برعکس الٰہی معیار کے مطابق پرہیزگاری اور راست بازی کی نئی زِندگی اختیار کریں۔ یہ نئی زِندگی کیا ہے؟ اِس سبق میں اِسی  کےمتعلق تعلیم دی گئی ہے۔