سبق نمبر 1- نجات دہندہ کی پیدائش اور پچپن

Mark Waseem

گزشتہ کورس ” توارۃ شریف، زبور شریف، صحائف انبیاء کی شہادت” میں ہم نے سیکھا کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے انسان کو بڑی محبت سے تخلیق کیا اور باغِ عدن میں اپنی رفاقت میں رکھا۔ لکین افسوس کہ انسان اپنے گناہ کی بدولت باغِ عدن سے باہر نکال دیا گیا۔ کیا خدائے رحیم نے انسان کو ہمیشہ کے لئے رد کردیا؟ “نہیں” بلکہ انسان کو بحال کرنے اور گناہ اور شیطان کے غلبہ سے نجات دینے کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک نجات دہندہ کو اس دنیا میں بھیجنے کا وعدہ کیا۔ ہم یہ بھی سیکھ چکے ہیں کہ خداوند کریم نے کس طرح مختلف ادوار میں انبیاء کرام کے وسیلے سے اس وعدے کی یاد دہانی کرائی۔