سب سے آخر میں خُدا نے اِنسان کو خلق کیا۔ الٰہی تخلیق پر غور کرنے سے اِنسان ہمیں دیگر تمام مخلوقات سے بالکل منفرد اور برتر نظر آتا ہے۔ اِسی لئے انسان کو اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے۔ اوراِسی سبب سے اِنسان خُدا کی نظر میں نہایت ہی قابلِ قدر ہے۔
اِس سبق میں ہم اِنسان کی تخلیق پر غور کرتے ہوئے سیکھیں گے کہ اِنسان کو کن باتوں کے لحاظ سے دوسری تمام مخلوقات پر فضیلت حاصل ہے۔اور یہ بھی کہ خُدا تعالیٰ کی نظر میں اِنسان کی قدرو قیمت کس قدر ہے۔
موضوعات