نبوت کا کھیت

Da Wood

نویں صدی قبل از مسیح میں بنی اسرائیل کی شمالی سلطنت پر اخی اب نامی بادشاہ حکمران تھا اُس کی ملکہ کا نام ایزبل تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب بنی اسرائیل کی اِس سلطنت میںہر طرف اِنسانیت کی تذلیل کی جا رہی تھی ۔ لوگ تمام تر اخلاقی حدودپار کر چکے تھے۔
بادشاہ کے محل کے ساتھ ہی نبوُت یزرعیلی کا ایک تاکستان تھا۔ بادشاہ کادل للچا رہا تھا کہ کسی نہ کسی طرح وہ کھیت اُسے مل جائے۔ لیکن نبُوت کسی طرح بھی وہ کھیت دینے کو تیار نہ تھا۔
چنانچہ کھیت ہتھیانے کے لئے بادشاہ اور ملکہ نے مذہبی رہنماﺅں سے ساز باز کر کے جھوٹے گواہوں کی مدد سے نبوت کے خلاف موت کا فتویٰ حاصل کیا اور اُسے سنگسار کروا کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اِس ساری صورتِ حال کے پیش ِنظر خُدا ٰ نے اپنے مقدّس نبی حضرت ایلیاہ کو اخیاب کے پاس بھیجا۔ چنانچہ حضرت ایلیاہ نے اخی اب کو خُدا تعالیٰ کا پیغام یوں پہنچایا،
” اُسی جگہ جہاں کُتّوں نے نبوت کا لہو چاٹا ہے کُتّے تیرے لہوکو بھی چاٹیں گے اور اخیاب کی نسل کے ہر ایک لڑکے کو جو کوئی شہر میں مرے گا اُسے کُتّے کھائیں گے اور جو میدان میں مرے گا اُسے ہوا کے پرندے چٹ کر جائیں گے“(۱۔سلاطین21: 19، 21، 24)۔
پھر اِسی طرح اخیاب کی بیوی ایزبل کے بارے بھی یوں فتویٰ دیا گیا،
”یزرعیل کی فصیل کے پاس کُتّے ایزبل کو کھائیں گے“(۱۔سلاطین21: 23)۔

اخی اب کی سزا کی پیشین گوئی کی تکمیل

اِاخی اب کی سزا کی پیشین گوئی کی تکمیلسی طرح کُچھ سالوں کے بعد بنی اسرائیل اورارام ( شام) کے درمیان جنگ ہوئی۔ چنانچہ شاہ اسرائیل کسی شخص کے تِیرکا نشانہ بنا اورزخموں کی تاب نہ لاکر موت کے مُنہ میں چلا گیا۔ بادشاہ کے زخم سے بہنے والے خون سے اُس کا رتھ بھر گیا، جسے سامریہ کے ایک تالاب میں دھویا گیا اور وہیں کتوں نے اُس کا خون چاٹا یہ وہی مقام تھا جہاں کُچھ سال قبل نبُوت کا خون کتوں نے چاٹا تھا۔ چنانچہ سلاطین 22: 38 میں یوں مرقوم ہے،

”اور خُداوند کے کلام کے مطابق جو اُس نے فرمایا کتوں نے اُس کا خون چاٹا

ایزبل کی سزا کی پیشین گوئی کی تکمیل

کُچھ سالوں بعد جب اخیاب کا بیٹا یورام سلطنت کرتا تھا، خُدا کے حکم سے یاہو نے یورام کو مارا اور ایزبل کو بھی چھت سے نیچے گراد یا۔ اور اُس کے خون کے چھینٹے دیوار پر اور گھوڑوں پر پڑے۔ بعدمیں یاہو نے اپنے بندوں کو حکم دیا کہ جاﺅ اُس لعنتی عورت کو دفن کردو کیونکہ وہ شہزادی ہے۔ وہاں آنے پر اُنہیں ایزبل کی کھوپڑی‘ہتھیلیوں اور پاﺅں کے علاوہ کُچھ بھی نہ ملا کیونکہ کُتے اُس کی لاش کو کھا گئے تھے ۔یوں خُداوند کا کلام پورا ہواکہ

”یزرعیل کے عِلاقہ میں کُتّے ایزبل کا گوشت کھائیں گے“(2۔سلاطین9: 32)۔

مزید پڑھیں (یرمیاہ22: 13-19) (2۔سلاطین23: 34-37) 2۔توریخ36: 4-8