سیکھنے کی بات

Da Wood

یہ ساری باتیں اِس بات کا ثبوت ہیں کہ خُدا تعالیٰ ہر اِنسان سے پیار کرتا ہے۔ وہ بلا امتیاز ہر اِنسان کو خوراک، تحفظ اور زندگی عطا کرتا ہے اورگنہگاروں کو فوری طور تباہ کرنے کی بجائے اُنہیں معاف کر کے اُنہیں جینے کا حق عطا کرتا ہے۔ اِس لئے کہ وہ کسی خاص مذہب، قوم اور قبیلے کا خُدا نہیں بلکہ وہ ربّ العالمین ہے۔ اِس لئے وہ ہر انسان سے پیار کرتا ہے۔ اِس لئے لازم ہے کہ ہم بھی بلا امتیازِ مذہب و عقیدہ اور رنگ و نسل ہر انسان سے پیار کریں اُن کی ضروریات کا خیال رکھیں۔اور اُنہیں زندہ رہنے کا حق دیں۔ کسی سے کوئی غلطی ہو تو اُسے تباہ کرنے کی بجائے برداشت کر کے اُسے معاف کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔