سبق کا خلاصہ

Da Wood

اَب تک ہم سیکھ چکے ہیں کہ خُدا تعالیٰ سب کو بلا امتیاز خوراک مہیا کرتے ہیں۔ ایماندار بھی اُس کے دستِ شفقت سے سیر ہوتے ہیں اور بے دینوں کے لئے بھی اُس کی مُٹھی کُھلی رہتی ہے۔ پھر یہ بھی کہ خداتعالیٰ سب بنی آدم کو بلا امتیاز زندہ رہنے کا حق بھی عطا کرتا ہے۔ وہ کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ وہ توہر اِنسان کو سنبھالتا اور محفوظ رکھتا ہے۔ پھرجب کسی سے گناہ سر زد ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر اُسے سزا دے کر ہلاک نہیں کر ڈالتا بلکہ اگر کوئی گنہگار توبہ کرکے اُس کی رحمت کا طلب گار ہوتو شفیق باپ کی طرح اُسے گلے لگا لیتا ہے ۔

اِسی طرح خُدا تعالی نے اپنے انبیا ئے کرام اور اپنی شریعت کو اِس لئے بھیجا کہ اُن کے وسیلہ اِنسان برکت اور زندگی پائے ۔گویاالٰہی شریعت اور انبیا کرام اِنسانی تباہی کا نہیں بلکہ زندگی کا باعث ہیں۔