یسوع مسیح کے قتل کی سازش

Mark Waseem

اگر چہ یسوع مسیح کی تعلیمات اور معجزات کی وجہ سے یہودی مذہبی رہنما پہلے ہی آپ کے خلاف بغض اور دشمنی سے بھرے ہوئے تھے تاہم اس آخری ہفتے کے دوران یسوع مسیح کے کچھ خاص کاموں اور تعلیم نے اُن کے حسد کی آگ کو اور زیادہ بھڑکا دیا۔ چناچہ اپنی عزت و وقار بچانے کی خاطر انہوں نے فیصلہ کہ یسوع مسیح کو کسی نہ کسی طریقے سے قتل کروایا جائے۔

مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالہ جات کا مطالعہ کریں۔

اور جب یِسُوع یہ سب باتیں ختم کر چُکا تو اَیسا ہُؤا کہ اُس نے اپنے شاگِردوں سے کہا۔
تُم جانتے ہوکہ دو دِن کے بعد عِیدِ فسح ہوگی اور اِبنِ آدم مصلُوب ہونے کو پکڑوایا جائے گا۔
اُس وقت سَردار کاہِن اور قَوم کے بُزُرگ کائفا نام سَردار کاہِن کے دِیوان خانہ میں جمع ہُوئے۔
اور مَشوَرَہ کِیا کہ یِسُوع کو فریب سے پکڑ کر قتل کریں۔
مگر کہتے تھے کہ عِیدِ میں نہِیں۔ اَیسا نہ ہوکہ لوگوں میں بلوا ہو جائے۔
(متّی 26 باب 1 تا 5 آیات)

اُس وقت اُن بارہ میں سے ایک نے جِس کا نام یہُوداہ اِسکریوتی تھا سَردار کاہِنوں کے پاس جا کر کہا کہ۔
اگر میں اُسے تُمہارے حوالہ کرا دُوں تو مُجھے کیا دو گے؟ اُنہوں نے اُسے تِیس رُوپے تول کر دیدِئے۔
اور وہ اُس وقت سے اُس کے پکڑوانے کو موقع ڈھُونڈنے لگا۔
متّی 26 باب 14 تا 16 آیت

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔