سبق نمبر 5 سے 7 میں ہم یسوع مسیح کے دعووں کے بارے میں بھی سیکھ چکے ہیں۔ ان دعوؤں پر غور کرنے سے ہم یسوع مسیح کی شخصیت اور الٰہی اختیار کا اندازہ کرسکتے ہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ دراصل یسوع مسیح کون ہیں۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالہ جات کا مطالعہ کریں۔
یِسُوع نے اُن سے کہا اگر خُدا تُمہارا باپ ہوتا تو تُم مُجھ سے محبّت رکھتے اِس لِئے کہ مَیں خُدا میں سے نِکلا اور آیا ہُوں کِیُونکہ مَیں آپ سے نہِیں آیا بلکہ اُسی نے مُجھے بھیجا۔
(یُوحنّا 8 باب 42 آیت)
مَیں اور باپ ایک ہیں۔
(یُوحنّا 10 باب 30 آیت)
تُمہارا دل نہ گبھرائے۔ تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو مُجھ پر بھی اِیمان رکھّو۔
میرے باپ کے گھر میں بہُت سے مکان ہے اگر نہ ہوتے تو مَیں تُم سے کہہ دیتا کِیُونکہ مَیں جاتا ہُوں تاکہ تُمہارے لئِے جگہ تیّارکرُوں۔
اور اگر مَیں جا کر تُمہارے لئِے جگہ تیّار کرُوں تو پِھر آ کر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُوں گا تاکہ جہاں مَیں ہُوں تُم بھی ہو۔
اور جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم وہاں کی راہ جانتے ہو۔
توما نے اُس سے کہا اَے خُداوند ہم نہِیں جانتے کہ تُو کہا جاتا ہے۔ پھِر راہ کِس طرح جانیں؟۔
یِسُوع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہِیں آتا۔
اگر تُم نے مُجھے جانا ہوتا تو میرے باپ کو بھی جانتے۔ اَب اُسے جانتے ہو اور دیکھ لِیا ہے۔
فِلپّس نے اُس سے کہا اَے خُداوند! باپ کو ہمیں دِکھا۔ یہی ہمیں کافی ہے۔
یِسُوع نے اُس سے کہا اَے فِلپّس! اِتنی مُدّت سے تُمہارے ساتھ ہُوں کیا تُو مُجھے نہِیں جانتا؟ جِس نے مُجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا۔ تو کیونکر کہتا ہے کہ باپ کو ہمیں دِکھا؟۔
کیا تُو یقین نہِیں کرتا کہ مَیں باپ ہُوں اور باپ مُجھ مَیں ہے؟ یہ باتیں مَیں جو تُم سے کہتا ہُوں اپنی طرف سے نہِیں کہتا لیکِن باپ مُجھ میں رہ کر اپنے کام کرتا ہے۔
میرا یقین کرو کہ مَیں باپ میں ہُوں اور باپ مُجھ مَیں۔ نہِیں تو میرے کاموں ہی کے سبب سے میرا یقِین کرو۔
میںتُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو مُجھ پر اِیمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہُوں وہ بحی کرے گا بلکہ اِن سے بھی بڑے کام کرے گا کِیُونکہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں۔
اور جو کُچھ تُم میرے نام سے چاہوگے مَیں وُہی کرُوں گا تاکہ باپ بَیٹے میں جلال پائے۔
(یُوحنّا 14 باب 1 تا 13 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں