یسوع مسیح کے بارے میں گواہیاں

Mark Waseem

اگر چہ خداوند یسوع مسیح کے معجزانہ کام اور دعوے بڑے حد تک آپکی شخصیت اور ذات کا اظہار ہیں۔ تاہم کلامِ مقدس میں یسوع مسیح کے متعلق ایسی گواہیاں بھی پائی جاتی ہیں جن سے یسوع مسیح کے دعوؤں کی تصدیق ہوتی ہے۔ ان میں سب سے اہم یسوع مسیح کے بارے میں خدا کی شہادت ہے۔
سبق نمبر 1 میں ہم سیکھ چکے ہیں کہ خدا نے جبرائیل فرشتہ کی معرفت بی بی مریم کو یہ پیغام دیا کہ ۔۔۔۔۔۔ وہ مولودِ مقدس خدا کا بیٹا کہلائے گا۔ اسی طرح جبرائیل فرشتہ نے بی بی مریم کے منگیتر یوسف کو بھی یہ پیغام دیا کہ۔۔۔۔۔ وہ اپنے لوگوں کو ان کے گناہوں سے نجات دے گا۔ اسی کورس کے سبق نمبر 2 میں ہم نے سیکھا کہ یسوع مسیح کے بپتسمہ کے وقت خدا نے یسوع مسیح کے بارے میں براہِ راست گواہی دیتے ہوئے فرمایا” یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں خوش ہوں۔
اسی کورس کے سبق نمبر 2 کے مطابق جب یسوع مسیح کے بپتسمہ کے وقت آپ پر روح القدس کبوتر کی صورت میں نازل ہوا تو آسمان سے یہ آواز حضرت یوحنا یعنی یحییٰ نبی نے بھی سنی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔ حضرت یوحنا (یحییٰ) نے یہ آسمانی نشانات دیکھ کر تین خاص باتوں کا اقرار کیا۔
1- یسوع مسیح دنیا کا نجات دہندہ ہیں ۔
2- حضرت یوحنا (یحییٰ) کے بعد آنے والی ہستی یسوع مسیح ہی ہیں۔
3- یسوع مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔
اسی سبق میں اور سبق نمبر 4 کے مطابق یسوع مسیح کے معجزانہ کام دیکھ کر اکثر لوگ اقرار کرتے تھے کہ یسوع مسیح خدا کے بیٹے اور دنیا کے نجات دہندہ ہیں۔ رومی حکومت کے گورنر پیلاطس نے یسوع مسیح میں کہا کہ میں اس شخص میں کوئی قصور نہیں پاتا۔ اسی طرح آپکی موت پر ظاہر ہونے والے عجیب نشانات دیکھ کر ایک رومی صوبیدار نے یسوع مسیح کے بارے میں اقرار کیا کہ بے شک یہ خدا کا بیٹا ہے۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔