درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔
اُس نے پِھر اُن سے کہا مَیں جاتا ہُوں اور تُم مُجھے ڈھُونڈوگے اور اپنے گُناہ میں مروگے۔ جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم نہِیں آسکتے۔
پَس یہُودِیوں نے کہا کیا وہ اپنے آپ کو مار ڈالے گا جو کہتا ہے جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم نہِیں آسکتے؟۔
اُس نے اُن سے کہا تُم نِیچے کے ہو۔ مَیں اُوپر کا ہُوں۔ تُم دُنیا کے ہو۔ مَیں دُنیا کا نہِیں ہُوں۔
اِس لِئے مَیں نے تُم سے یہ کہا کہ اپنے گُناہوں میں مروگے کِیُونکہ اگر تُم اِیمان نہ لاؤگے کہ مَیں وُہی ہُوں تو اپنے گُناہوں میں مروگے۔
اُنہوں نے اُس سے کہا تُو کُون ہے؟یِسُوع نے اُن سے کہا وُہی ہُوں جو شُرُوع سے تُم سے کہتا آیا ہُوں۔
مُجھے تُمہاری نِسبت بہُت کُچھ کہنا اور فَیصلہ کرنا ہے لیکِن جِس نے مُجھے بھیجا وہ سَچّا ہے اور جو مَیں نے اُس سے سُنا وُہی دُنیا سے کہتا ہُوں۔
وہ نہ سَمَجھے کہ ہم سے باپ کی نِسبت کہتا ہے۔
پَس یِسُوع نے کہا کہ جب تُم اِبنِ آدم کو اُونچے پر چڑھاوحے تو جانو گے کہ مَیں وُہی ہُوں اور اپنی طرف سے کُچھ نہِیں کرتا بلکہ جِس طرح باپ نے مُجھے سکھایا اُسی طرح یہ باتیں کہتا ہُوں۔
اور جِس نے مُجھے بھیجا وہ میرے ساتھ ہے۔ اُس نے مُجھے اکیلا نہِیں چھوڑا کِیُونکہ مَیں ہمیشہ وُہی کام کرتا ہُوں جو اُسے پسند آتے ہیں۔
جب وہ یہ باتیں کہہ رہا تھا تو بہُتیرے اُس پر اِیمان لائے۔
یُوحنّا 8: 21-30
مندرجہ ذیل سوال کا جواب دیں۔