یہودی رہنما یسوع مسیح کی جان لینے کے درپے تھے۔ تاہم ایسے لوگوں کی بھی کمی نہ تھی جو یسوع مسیح کے معجزات و کرامات اور تعلیمات سے آپکو ایک پُر محبت شخصیت کی بنا پر آپ سے پیار کرتے تھے۔ جب یسوع مسیح یروشلیم میں داخل ہونے کو تھے تو ان لوگوں نے بڑے پُر تپاک انداز سے آپکا استقبال کیا۔ (انجیلِ مرقس 10 باب 1 تا 11) میں مرقوم ہے کہ جب آپ یروشلیم کے ایک نزدیکی گاؤں کے قریب پہنچے تو آپ نے ایک گدھا منگوایا اور اُس پر سوار ہو کر اُس گاؤں میں داخل ہوئے۔ دراصل یہ ایک پیش گوئی ہے جو حضرت زکریا نے آپکی پیدائش سے تقریباً 500 سو سال پہلے کی تھی۔ اور یہ پیشگوئی صحیفہ حضرت زکریا 9:9 میں کچھ اس طرح ہے کہ ( اے بنت صیون تُو نہایت شاد مان ہو۔ اے دُختر یروشیلم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے وہ حلیم ہے اور گدھے پر بلکہ جو ان گدھے پر سوار ہے۔)
جب آپ سوار ہوکر جا رہے تھے تو لوگوں نے خوشی سے آپکے رستے میں اپنے کپڑے اور کھجور کی ڈالیاں بچھا کر آپکا استقبال کیا۔
ساری دنیا کے مسیحی ہر سال اس واقعہ کی یاد مناتے ہیں۔ اس تہوار کو (کجھوروں کا اتوار) یا پھر (پام سنڈے) کہا جاتا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر مسیحی لوگ کھجوروں کی ڈالیاں ہاتھوں میں لیکر جلوس کی شکل میں خدا تعالیٰ کی حمدوثنا کرتے ہیں۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔
اور جو اُس کے آگے آگے جاتے اور پِیچھے پِیچھے آتے تھے پُکار پُکار کر کہتے جاتے تھے ہوشعنا۔ مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔
مُبارک ہے ہمارے باپ داؤد کی بادشاہی جو آرہی ہے۔ عالَمِ بالا پر ہو شعنا۔
اور وہ یروشلِیم میں داخِل ہوکر ہَیکل میں آیا اور چاروں طرف سب چِیزیں مُلاحظہ کر کے اُن بارہ کے ساتھ بیت عَنیّاہ کو گیا کِیُونکہ شام ہوگئی تھی۔
(مرقس 11 باب 9 تا 11 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات میں دیں۔