سبق نمبر 11 میں ہم نے سیکھا کہ کہ یسوع مسیح کی موت کے تیسرے روز آپکی قبر خالی پائی گئی اور فرشتوں نے گواہی دی کہ آپ اپنے کہنے کے مطابق مُردوں میں سے جی اُٹھے ہیں۔ علاؤہ ازیں یسوع مسیح نے خود بھی کئی مواقع پر اپنے شاگردوں سے ملاقات کرکے اپنے جی اُٹھنے کے بارے میں تصدیق کی اور یہ بتایا کہ آپکا جی اُٹھنا انبیاء کرام کی پیش گوئیوں کی تکمیل ہے۔
یسوع مسیح نے اپنے جی اُٹھنے کے بارے میں یقین دلانے کے لئے آپ نے اپنے شاگردوں کو اپنے زخموں کے نشانات بھی دکھائے جس کے باعث آپ کے شاگردوں نے تسلیم کیا کہ آپ وہی یسوع مسیح ہیں جنہیں مصلوب کیا گیا ہے۔ جی اُٹھنے کے بعد آپ کے جسم میں ایک نمایاں تبدیلی واقع ہو چکی تھی۔ اب آپکا جسم نورانی اور جلالی بن چکا تھا۔ آپ جب چاہتے اور جہاں چاہتے اپنے آپ کو ظاہر کرتے اور پھر جب چاہتے لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو جاتے اب یسوع مسیح درودیوار کی قید سے مکمل طور پر آزاد ہوچکے تھے۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔