یسوع مسیح نے جس انداز سے صلیب پر دکھوں کا سامنا کرکے موت کو گلے لگایا اُس سے آپ نے کردار کا ایک لاثانی پہلو عیاں ہوتا ہے۔ اگر آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کبھی بھی اس قدر قابلِ تعریف رویے کا اظہار نہ کرسکتا۔
یسوع مسیح نے جس انداز سے صلیب پر دکھوں کا سامنا کرکے موت کو گلے لگایا اُس سے آپ نے کردار کا ایک لاثانی پہلو عیاں ہوتا ہے۔ اگر آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کبھی بھی اس قدر قابلِ تعریف رویے کا اظہار نہ کرسکتا۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالہ جات کا مطالعہ کریں۔
یِسُوع نے کہا اَے باپ! اِن کو مُعاف کر کِیُونکہ یہ جانتے نہِیں کہ کیا کرتے ہیں۔ اور اُنہوں نے اُس کے کپڑوں کے حصّے کِئے اور اُن پر قُرعہ ڈالا۔
(لُوقا 23 باب 34 آیت)
پھِر جو بدکار صلِیب پر لٹکائے گئے تھے اُن میں سے ایک اُسے یُوں طعنہ دینے لگا کہ کیا تُو مسِیح نہِیں؟ تُو اپنے آپکو اور ہم کو بَچا۔
مگر دُوسرے نے اُسے جھِڑک کر جواب دِیا کہ کیا تُو خُدا سے بھی نہِیں ڈرتا حالانکہ اُسی سزا میں گِرفتار ہے؟
اور ہماری سزا تو واجبی ہے کِیُونکہ اپنے کاموں کا بدلہ پا رہے ہیں لیکِن اِس نے کوئی بیجا کام نہِیں کِیا۔
پھِر اُس نے کہا اَے یِسُوع جب تُو اپنی بادشاہی میں آئے تو مُجھے یاد کرنا۔
اُس نے اُس سے کہا مَیں تُجھ سے سَچ کہتا ہُوں کہ آج ہی تُو میرے ساتھ فِردوس میں ہوگا۔
(لُوقا 23 باب 39 تا 43 آیات)
اور یِسُوع کی صلِیب کے پاس اُس کی ماں اور اُس کی ماں کی بہن مریم کلوپاس کی بِیوی اور مریم مگدلینی کھڑی تھِیں۔
یِسُوع نے اپنی ماں اور اُس شاگِرد کو جِس سے محبّت رکھتا تھا پاس کھڑے دیکھ کر ماں سے کہا کہ اَے عَورت! دیکھ تیرا بَیٹا یہ ہے۔
پھِر شاگِرد سے کہا دیکھ تیری ماں یہ ہے اور اُسی وقت سے وہ شاگِرد اُسے اپنے گھر لے گیا۔
(یُوحنّا 19 باب 25 تا 27 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔