گزشتہ کورس” یسوع مسیح دنیا کا نجات دہندہ” میں ہم سیکھ چکے ہیں کہ یسوع مسیح کو یہودیوں کی درخواست پر رومی حکومت نے صلیب پر چڑھا دیا۔ یسوع مسیح کی صلیبی موت کوئی حادثہ نہ تھی بلکہ یہ خدا تعالیٰ کے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق تھی۔ خدا تعالیٰ نے انبیاء کرام کے وسیلے بار بار یہ بتایا کہ یسوع مسیح کی موت جہان کے گناہوں کا کفارہ ہوگی۔
حضرت یوحنا (یحییٰ) نے فرمایا کہ “دُوسرے دِن اُس نے یِسُوع کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خُدا کا بّرہ ہے جو دُنیا کا گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔
(یُوحنّا 1 باب 29 آیت)
یسوع مسیح نے فرمایا کہ” کِیُونکہ ابِن آدم بھی اِسلئِے نہِیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِسلئِے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بہُتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔
(مرقس 10 باب 45 آیت)
یسوع مسیح کے شاگرد یوحنا رسول نے فرمایا کہ” اور وُہی ہمارے گُناہوں کا کفّارہ ہے اور نہ صِرف ہمارے ہی گُناہوں کا بلکہ تمام دُنیا کے گُناہوں کا بھی۔
(1-یُوحنّا 2 باب 2 آیت)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔