اس تحقیق کے دوران پیلاطس کی عدالت میں یسوع مسیح پر کوئی قصور ثابت نہ ہو سکا۔ جب پیلاطس کو معلوم ہوا کہ یسوع مسیح صوبہ گلیل سے ہیں تو اُس نے یسوع مسیح کو آپ کے علاقے کے بادشاہ ہیرودیس کے پاس بھیج دیا۔ ہیرودیس نے طنزیہ انداز میں یسوع مسیح سے معجزات کرنے کو کہا لکین یسوع مسیح خاموش رہے۔ اس پر ہیرودیس نے یسوع مسیح کا مذاق اڑایا اور بے عزتی کرکے واپس پیلاطس کے پاس بھیج دیا۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔
پھِر پِیلاطُس نے سَردار کاہِنوں او سَرداروں اور عام لوگوں کو جمع کر کے۔
اُن سے کہا کہ تُم اِس شَخص کو لوگوں کا بہکانے والا ٹھہرا کر میرے پاس لائے ہو اور دیکھو مَیں نے تُمہارے سامنے ہی اُس کی تحقِیقات کی مگر جِن باتوں کا اِلزام تُم اُس پر لگاتے ہو اُن کی نِسبت نہ مَیں نے اُس میں کُچھ قُصُور پایا۔
یہ ہیرودِیس نے کِیُونکہ اُس نے اُسے ہمارے پاس واپَس بھیجا ہے اور دیکھو اُس سے کوئی اَیسا فِعل سرزد نہِیں ہُؤا جِس سے وہ قتل کے لائِق ٹھہرتا۔
پَس مَیں اُس کو پِٹوا کر چھوڑے دیتا ہُوں۔
[اُسے ہر عِید میں ضرُور تھا کہ کِسی کو اُن کی خاطِر چھوڑ دے]۔
(یہ کِسی بغاوت کے باعِث جو شہر میں ہُوئی تھی اور خُون کرنے کے سبب سے قَید میں ڈالا گیا تھا)۔
مگر پِیلاطُس نے یِسُوع کو چھوڑنے کے اِرادہ سے پھِر اُن سے کہا۔
لیکِن وہ چِلّا کر کہنے لگے کہ اِس کو صلِیب دے صلِیب!
اُس نے تِیسری بار اُن سے کہا کِیوں؟ اِس نے کیا بُرائی کی ہے؟ مَیں نے اِس میں قتل کی کوئی وجہ نہِیں پائی۔ پَس مَیں اِسے پِٹوا کر چھوڑے دیتا ہُوں۔
مگر وہ چِلّا چِلّا کر سر ہوتے رہے کہ اُسے صلِیب دی جائے اور اُن کا چِلّانا کارگر ہُؤا۔
پَس پِیلاطُس نے حُکم دِیا کہ اُن کی دَرخواست کے مُوافِق ہو۔
اور جو شَخص بغاوت اور خُون کرنے کے سبب سے قَید میں پڑا تھا اور جِسے اُنہوں نے مانگا تھا اُسے چھوڑ دِیا مگر یِسُوع کو اُن کی مرضی کے مُوفِق سِپاہِیوں کے حوالہ کِیا۔
(لُوقا 23 باب 13 تا 25 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔