یسوع مسیح خدا اور انسان کا درمیانی

Mark Waseem

انجیلِ مقدس کے مطابق یسوع مسیح کامل انسان اور کامل الٰہی ذات ہیں۔ یسوع مسیح ایک انسان کی طرح بچپن سے لڑکپن اور لڑکپن سے جوانی کی طرف بڑھے۔ یسوع مسیح کو بھوک لگتی تھی، نیند آتی تھی، تھکاوٹ کا احساس ہوتا تھا, غم اور خوشی کے جذبات رکھتے تھے اور دوسرے انسانوں کی طرح آپ نے وفات بھی پائی۔
گزشتہ کورس یسوع مسیح دنیا کا نجات دہندہ میں ہم یسوع مسیح کی صفات کا مطالعہ بھی کرچکے ہیں جو کسی انسان میں نہیں بلکہ صرف خدا تعالیٰ ہی میں پائی جاتی ہیں۔ یسوع مسیح نے مُردوں کو زندگی بخشی، لاعلاج بیماروں کو اپنے حکم سے تندرست کیا، پانی اور طوفانوں پر اپنا اختیار ظاہر کیا، پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو صرف پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں سے سیر کیا۔ اور آخر میں مرنے کے بعد تیسرے روز قبر سے زندہ ہوئے اور پھر آسمان پر تشریف لے گئے۔
ان انسانی اور الٰہی صفات کی بنا پر پولس رسول آپ کے بارے میں فرماتے ہیں۔
کِیُونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کی بِیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسِیح یِسُوع جو اِنسان ہے۔
(1-تیمِتھُیس 2 باب 5 آیت)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔