یسوع مسیح ایک جنم کے اندھے کو شفا دیتے ہیں۔

Mark Waseem

یوحنا1:9۔35،7۔38 ” پھر اُس نے جاتے وقت ایک شخص کودیکھا جو جنم کا اندھا تھا اور اُس کے شاگردوںنے اُس سے پوچھا کہ اے ربی! کس نے گناہ کیا تھا جو یہ اندھا پیدا ہوا۔ اِس شخص نے یا اِس کے ماں باپ نے؟ یسوع نے جواب دیا کہ نہ اِس نے گناہ کیا تھا نہ اِس کے ماں باپ نے بلکہ یہ اِس لئے ہوا کہ خداکے کام اُس میں ظاہر ہوں۔ جس نے مجھے بھیجاہے ہمیں اُس کے کام دن ہی دن کو کرنا ضرور ہے۔ وہ رات آنے والی ہے جس میں کوئی شخص کام نہیں کرسکتا۔ جب تک مَیں دنیا میں ہوں دنیا کا نور ہوں۔ یہ کہہ کر اُس نے زمین پر تھوکا اور تھوک سے مٹی سانی اور وہ مٹی اندھے کی آنکھوں پر لگاکر اُس سے کہا جا شیلوخ(جس کاترجمہ”بھیجا ہوا” ہے) کے حوض میں دھولے۔ پس اُس نے جاکر دھویا اور بینا ہو کر واپس آیا۔”
”یسوع نے… جب اُس سے ملا تو کہا کیا تُو خداکے بیٹے پر ایمان لاتاہے؟ اُس نے جواب میں کہا اے خداوند وہ کون ہے کہ مَیں اُس پر ایمان لائوں؟ یسوع نے اُس سے کہا تُو نے تو اُسے دیکھاہے اور جو تجھ سے باتیں کرتاہے وہی ہے۔ اُس نے کہا اے خداوند مَیں ایمان لاتاہوں اور اُسے سجدہ کیا۔”