ہفتے کے پہلے دن

Mark Waseem

یہودیوں کے نزدیک ایک دن کا دورانیہ شام سے لے کر اگلی شام تک ہوتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہودی دن کا آغاز رات بارہ بجے کی بجائے غروبِ آفتاب سے ہوتا ہے۔ یہودی کیلنڈر کے مطابق ہفتے کا پہلا دن اتوار ہے اور آخری دن ہفتہ ہوتا ہے یعنی سبت کا دن۔ ہفتے کا دن یہودیوں کے لئے متبرک دن تھا۔ اسے سبت یعنی آرام کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ خدا نے انہیں حکم دے رکھا تھا کہ وہ سبت کے روز کسی بھی قسم کا کوئی کام نہ کریں۔
یسوع مسیح کو جمعہ کے روز مصلوب کیا گیا۔ سبت کے احترام میں لازم تھا کہ یسوع مسیح کو سبت کے آغاز یعنی جمعہ کی شام سے پہلے پہلے دفن کردیا جائے۔ اس لئے یسوع مسیح کو جلدی میں دفن کیا گیا۔ آپ کے عزیز و اقارب سبت کے احترام میں ہفتہ کے دن اپنے گھر سے باہر نہ نکلے۔ لکین جب سبت کا دن گزر گیا تو یسوع مسیح کی کچھ رشتہ دار خواتین قبر پر آئیں۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔

سبت کے دِن تو اُنہوں نے حُکم کے مُطابِق آرام کِیا۔ لیکِن ہفتہ کے پہلے دِن وہ صُبح سویرے ہی اُن خُوشبُودار چِیزوں کو جو تیّار کی تھِیں لے کر قَبر پر آئیں۔
اور پتھّر کو قَبر پر سے لُڑھکا ہُؤا پایا۔
مگر اَندر جا کر خُداوند یِسُوع کی لاش نہ پائی۔
اور اَیسا ہُؤا کہ جب وہ اِس بات سے حَیران تھِیں تو دیکھو دو شَخص برّاق پوشاک پہنے اُن کے پاس آ کھڑے ہُوئے۔
جب وہ ڈر گئِیں اور اپنے سر زمِین پر جھُکائے تو اُنہوں نے اُن سے کہا کہ زِندہ کو مُردوں میں کِیُوں ڈھُونڈتی ہو
وہ یہاں نہِیں بلکہ جی اُٹھا ہے۔ یاد کرو کہ جب وہ گلِیل میں تھا تو اُس نے تُم سے کہا تھا۔
ضرُور ہے کہ اِبنِ آدم گُنہگاروں کے ہاتھ میں حوالہ کِیا جائے اور مصلُوب ہو اور تِیسرے دِن جی اُٹھے۔
اُس کی باتیں اُنہِیں یاد آئیں۔
اور قَبر سے لَوٹ کر اُنہوں نے اُن گیارہ اور باقی سب لوگوں کو اِن سب باتوں کی خَبر دی۔
جِنہوں نے رَسُولوں سے یہ باتیں کہِیں اور مریم مگدلینی اور یوأنہ اور یَعقُوب کی ماں مریم اور اُن کے ساتھ کی باقی عَورتیں تھِیں۔
مگر یہ باتیں اُنہِیں کہانی سی معلُوم ہُوئیں اور اُنہوں نے اُن کا یقِین نہ کِیا۔
اِس پر پطرس اُٹھ کر قَبر تک دوڑا گیا اور جھُک کر نظر کی اور دیکھا کہ صِرف کَفن ہی کَفن ہے اور اِس ماجرے سے تعّجُب کرتا ہُؤا اپنے گھر چلا گیا۔
(لُوقا 24 باب 1 تا 12 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔