گونگے بہرے کا شفا پانا

Mark Waseem

مندرجہ ذیل حوالہ کو پڑھ کر جواب دیں

اور وہ پھر صور کی سرحدوں سے نکل کر صیداکی راہ سے دِکَپُلس کی سرحدوں سے ہوتا ہوا گلیل کی جھیل پر پہنچا۔ اور لوگوں نے ایک بہرے کو جو ہکلا بھی تھا اُس کے پاس لاکر اُس کی منت کی کہ اپنا ہاتھ اُس پر رکھ۔ وہ اُس کو بھیڑ میں سے الگ لے گیا اور اپنی اُنگلیاں اُس کے کانوں میں ڈالیں اور تھوک کر اُس کی زبان چھوئی۔ اور آسمان کی طرف نظر کرکے ایک آہ بھری اور اُس سے کہااِفتح یعنی کھل جا۔ اور اُس کے کان کھل گئے اور اُس کی زبان کی گرہ کھل گئی اور وہ صاف بولنے لگا۔ اور اُس نے اُن کو حکم دیا کہ کسی سے نہ کہنا لیکن جتنا وہ اُن کو حکم دیتا رہا اُتنا ہی زیادہ وہ چرچا کرتے رہے۔ اور اُنہوں نے نہایت ہی حیران ہو کر کہا جو کچھ اُس نے کیا سب اچھا کیا۔ وہ بہروں کو سننے کی اور گونگوں کو بولنے کی طاقت دیتا ہے۔”
(مرقس 7 باب 31 تا 37 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔