کلامِ مقدس کے مطابق گناہ گاروں کا انجام موت اور خدا تعالیٰ سے جدائی ہے۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل کلامِ مقدس کے حوالہ جات کو پڑھیں۔
لیکن خطا کار اِکٹھے مرمٹیں گے۔ شریروں کا انجام ہلاکت ہے۔
(زبُور 37 باب 38 آیت)
خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خلاف ہے تاکہ اُنکی یاد زمین پر سے مِٹا دے۔
(زبُور 34 باب 16 آیت)
اِس لِئے کے سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
(رومیوں 3 باب 23 آیت)
کیا تُم نہِیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرامکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے۔ نہ بُت پرست نہ زنا کار نہ عیاش۔ نہ لَونڈے باز۔
(1- کُرنتھِیوں 6 باب 9 آیت)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔