گناہ کے اثرات اور نتائج

Mark Waseem

کلامِ مقدس میں مرقوم ہے کہ

“تب دونوں کی آنکھیں کُھل گئیں اور اُن کو معلُوم ہُوا کہ وہ ننگے ہیں اور اُنہوں نے انجِیر کے پتّوں کو سی کر اپنے لئے لُنگِیاں بنائیِں۔ (پیدائش 3 باب 7 آیت)۔

خدا تعالیٰ کا حکم توڑنا اُس کی نظر میں بہت بڑا گناہ ہے۔ اِس لئے خواہ مرد خدا تعالیٰ کے خلاف گناہ کرے یا خواہ عورت ۔اُسے الٰہی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم اس بات کو دیکھیں گے کہ خدا تعالیٰ نے اُنہیں اِس گناہ کی کیا سزا دی۔

کلامِ مقدس میں مرقوم ہے کہ

” پِھر اُس نے عَورت سے کہا کہ مَیں تیرے دردِ حمل کو بُہت بڑھاؤں گا۔ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی اور تیری رغبت اپنے شَوہر کی طرف ہو گی اور وہ تجھ پر حکومت کرے گا۔”(پیدائش 3 باب 16 آیت)۔

“اور آدم سے اُس نے کہا چُونکہ تُو نے اپنی بیوی کی بات مانی اور اُس درخت کا پَھل کھایا جِس کی بابت مَیں نے تجھے حکم دِیا تھا کہ اُسے نہ کھانا اِس لئے زمین تیرے سبب سے لَعنتی ہُوئی۔ مشقّت کے ساتھ تُو اپنی عُمر بھر اُس کی پیداوار کھائے گا۔ اور وہ تیرے لئے کانٹے اور اُونٹ کٹارے اُگائے گی اور تُو کھیت کی سبزی کھائے گا۔ تُو اپنے مُنہ کے پسِینے کی روٹی کھائے گا جب تک کہ زمین میں تُو پِھر لَوٹ نہ جائے اِس لئے کہ تُو اُس سے نِکالا گیا ہے کیونکہ تُو خاک ہے اور خاک میں پِھر لَوٹ جائے گا۔”(پیدائش 3 باب 17 تا 19 آیات)۔

“اِس لئے خُداوند خُدا نے اُس کو باغِ عدن سے باہر کر دِیا،تاکہ وہ اُس زمین کی جِس میں سے وہ لِیا گیا تھا کھیتی کرے۔ “(پیدائش3 باب 23 آیت)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔