حضرت داﺅد فرماتے ہیں ’ ’خدا نے آسمان پر سے بنی آدم پر نگاہ کی تاکہ دیکھے کہ کوئی دانشمند ،کوئی خدا کا طالب ہے یا نہیں۔وہ سب کے سب پھر گئے ہیں۔وہ باہم نجس ہو گئے۔کوئی نیکو کار نہیں۔ ایک بھی نہیں“(زبور2:53۔3)۔ اسی طرح حضرت سلیمان بھی فرماتے ہیں”کیونکہ زمین پر کوئی ایسا راستباز انسان نہیں کہ نیکی ہی کرے اور خطا نہ کرے“(واعظ 20:7 ) ” کون کہہ سکتا ہے کہ مَیں نے اپنے دل کو صاف کر لیا ہے اور مَیں اپنے گناہ سے پاک ہو گیاہوں؟- امثال 20 :9