گناہوں کا کامل کفارہ (حصہ نمبر-2)

Mark Waseem

حضرت آدم اور حوا کو چمڑے کے کُرتے مہیا کرکے جس طرح خدا نے یہ واضح کیا کہ گناہوں کی معافی کے لئے خون کا بہایا جانا لازم ہے۔ اُسی طرح خدا نے اُس مقدس ہستی کے بارے میں بھی اشارہ دیا جس کے خون بہانے سے انسان کو کامل نجات حاصل ہونا تھی۔ ہم پہلے کورس توارۃ شریف، زبور شریف اور صحائف انبیاء کی شہادت۔ میں سیکھ چکے ہیں کہ عورت کی نسل سے پیدا ہونے والے شخص کو شیطان کا سر کچلنا تھا۔ اور ہمارے گزشتہ کورس ” یسوع مسیح دنیا کا نجات دہندہ” کے مطابق یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عورت کی نسل سے مراد یسوع مسیح (عیسیٰ مسیح) ہے۔ کیونکہ وہی ایسی ہستی ہیں جو کسی مرد کے جسمانی تعلق کے بغیر کنواری مریم کے بطن سے پیدا ہوئے۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔