یسوع مسیح کو اپنے شاگردوں کے ساتھ گلیل میں ملاقات کرنی تھی۔ چنانچہ گیارہ شاگرد یسوع مسیح کے مقرر کردہ مقام پر پہنچ گئے اور یسوع مسیح نے اپنے وعدے کے مطابق اپنے شاگردوں سے ملاقات کی اور کچھ خاص باتیں کیں۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔
اور گیارہ شاگِرد گلِیل کے اُس پہاڑ پر گئے جو یِسُوع نے اُن کے لِئے مُقرّر کِیا تھا۔
اور اُنہوں نے اُسے دیکھ کر سِجدہ کِیا مگر بعض نے شک کِیا۔
یِسُوع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختیّار مُجھے دِیا گیا ہے۔
پَس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بَیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔
اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔
(متّی 28 باب 16 تا 20 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔